|
* کرم سرورِ دیں کا مجھ پر رہے گا *
نعت پاک
کرم سرورِ دیں کا مجھ پر رہے گا
مرا دل منور منور رہے گا
رہے لب پہ ہردم ترا نام آقا
تو آنکھوں میں جنت کا منظر رہے گا
جو ہوگا مزمّل مدثر زباں پر
مرا دل معطر معطر رہے گا
اندھیرا مرا گھر رہے گا بھلا کیوں
جو دل میں جمالِ پیمبر رہے گا
درود اُن پہ بھیجو سلام اُن پہ بھیجو
چمکتا ہوا یہ مقدر رہے گا
تحسین روزی
C/O. Parwez Anjum, Baitush Shafee,
Mewa Sao Lane, Sultan Ganj, Patna-6 (Bihar)
Mob: 9934090734 / 9431404817
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|