|
* مرا مالک مرا مختار تو ہے *
حمد
مرا مالک مرا مختار تو ہے
مری ہستی کا پہریدار تو ہے
تری مرضی پہ ہے ساری خدائی
حقیقت ہے کہ پالن ہار تو ہے
مرے دُکھ کا مداوا تیرے بس میں
مرا ملجا مرا غم خوار تو ہے
بھنور میں لاکھ آجائے سفینہ
مجھے کیا غم مری پتوار تو ہے
ہے تیری ذاتِ واحد بے مثالی
عبادت کا فقط حقدار تو ہے
ہر اک شے میں تری جلوہ نمائی
سبھی فنکار کا فنکار تو ہے
کہا کرتی ہے یہ تحسین روزی
نہتوں کے لئے تلوار تو ہے
تحسین روزی
C/O. Parwez Anjum, Baitush Shafee,
Mewa Sao Lane, Sultan Ganj, Patna-6 (Bihar)
Mob: 9934090734 / 9431404817
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|