|
* اولائک ھم خیر البریہ *
نعت پاک
اولائک ھم خیر البریہ
غزووں میں جو تھے ہمراہ نبیؐ
ہر حال میں تھے صابر شاکر
ہر حال میں تھے راضی بہ رضا
رب اُن کا ہے خود حامی ناصر
اولائک ھم خیر البریہ
بھائی ماں باپ ہو یا بچے
بیٹی ، بیوی ہو یا مال و زر
سب چھوڑ دیا راہِ حق میں
چھوڑا نہ رسول اللہؐ کا در
اولائک ھم خیر البریہ
سچا مومن تو وہی ہے بس
جو ذکرِ خدا سے کانپ اٹھے
سن لے وہ اگر آیاتِ خدا
دونا اُس کا ایماں بڑھے
اولائک ھم خیر البریہ
پیش آیا تبوک کا جب غزوہ
دل شاد ہوئے یارانِ سفر
لُو ، دھوپ ستاتی کیوں اُن کو
اللہ کا تھا سایہ اُن پر
اولائک ھم خیر البریہ
طیبہ ناز
402, Chase Terrace
Streamwood, IL 60107 (U.S.A)
Mob: 09386082322 / 0016303979457
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|