* چاند ، سورج ، زمیں ، آسماں *
حمد
چاند ، سورج ، زمیں ، آسماں
کہتے ہیں ہوکے سب یک زباں
اُس کی قدرت کے ہیں ہم نشاں
خودرو پودے ہوں یا ہو شجر
پھول ہو کوئی یا ہو ثمر
اُس کی حکمت ہے سب سے عیاں
چھوٹی ندیاں ہوں یا ہوں بحار
بہتے رہنا ہے جن کا شعار
حکم سے اُس کی ہیں سب رواں
صبح دم طائرانِ چمن
چہچہاتے ہیں ہوکر مگن
حمد کرتے ہیں سب بے زباں
ایسی صورت گری اُس نے کی
سب میں افضل ہوا آدمی
شکر کرنے کو دے دی زباں
طیبہ ناز
402, Chase Terrace, Streamwood
IL 60107 (U.S.A)
Mob: 09386082322 , 0016303979457
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|