* نادان دل کی خواہشیں کتنی عجیب ہیں *
غزل
نادان دل کی خواہشیں کتنی عجیب ہیں
ان سے کنارہ کش ہیں جو دل کے قریب ہیں
کچھ بولنے سے پہلے ہی آواز دب گئی
اُن کو بڑا گمان تھا اچھے خطیب ہیں
شاید یہ بات اُن کو ابھی تک پتہ نہیں
وہ دور دور رہ کے بھی دل کے قریب ہیں
ہم کیا بتائیں آنکھوں میں آکر رکے ہیں کیوں
شاید ہمارے خواب بھی کچھ کم نصیب ہیں
بیمارِ عشق ہم ہیں طلعت فاطمہ مگر
مشکل میں آج شہر کے سارے طبیب ہیں
طلعت فاطمہ
C/O. Zarreen 'N' Shireen Stores
1, Topsia Road (S)
Kolkata-700046
Mob: 9903786723
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|