* پیارے نبیؐ پر ہو لاکھوں درود ، پیا *
نعت پاک
پیارے نبیؐ پر ہو لاکھوں درود ، پیارے نبیؐ پر ہو لاکھوں سلام
ہے باعثِ فخر میرے لئے ، بن کے رہوں آپؐ کی میں غلام
پیارے نبیؐ پر ہو لاکھوں درود ، پیارے نبیؐ پر ہو لاکھوں سلام
ہم غمزدوں کے وہ غمخوار ہیں ، سارے رسولوں کے سردار ہیں
دنیا میں راحت اسے مل گئی جس نے لیا آپؐ کا پیارا نام
پیارے نبیؐ پر ہو لاکھوں درود ، پیارے نبیؐ پر ہو لاکھوں سلام
ہے آرزو صرف اتنی مری ، عشق نبیؐ سب کے دل میں بسے
روزِ جزا ساری امت پئے دستِ محمدؐ سے کوثر کا جام
پیارے نبیؐ پر ہو لاکھوں درود ، پیارے نبیؐ پر ہو لاکھوں سلام
دے ہم کو توفیق اتنی خدا ہر پل لبوں پہ ہو نام آپؐ کا
ہردم زباں ورد کرتی رہے اسم مبارک ہی اب صبح و شام
پیارے نبیؐ پر ہو لاکھوں درود ، پیارے نبیؐ پر ہو لاکھوں سلام
خواہش ہے طلعت کے دل میں یہ بس اک بار دیدار ہو آپؐ کا
دیکھوں جو میں رب کے محبوبؐ کو حاصل ہو مجھ کو حیاتِ دوام
پیارے نبیؐ پر ہو لاکھوں درود ، پیارے نبیؐ پر ہو لاکھوں سلام
طلعت فاطمہ
C/O. Zarreen 'N' Shireen Stores
1, Topsia Road (S) Kolkata-700046
Mob: 9903786723
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|