* دیتے ہیں وفا ہی سے جفائوں کا صلہ ہم *
غزل
دیتے ہیں وفا ہی سے جفائوں کا صلہ ہم
’’کیا دل کے تڑپنے کا اٹھاتے ہیں مزا ہم‘‘
مضراب ہر اک سانس ہے سازینۂ دل پر
دل سوز ترانے ہی سناتے ہیں سدا ہم
اس میں نہ کوئی جیت ، نہ ہے ہار کسی کی
آئو گلے مل جائیں محبت سے یاں باہم
دل عشق سے جو زندہ ہو، مرتا نہیں ہرگز
اس راہ میں مٹنے کو سمجھتے ہیں بقا ہم
ہم لائے ہیں اے دوستو! تنویرِ محبت
محفل میں اسی نور سے کرتے ہیں ضیا ہم
ہم یوں تو طلبگارِ عنایت ہیں شب و روز
کیا حکمِ خدا دہر میں لاتے ہیں بجا ہم
گلشن میں کہا پھول نے کھلتے ہی صبا سے
اک دن کے لئے آئے ہیں اے بادِ صبا ہم
تنویر پھول
149, Milner Avenue, Albany
New York 12208 (U.S.A)
Email: tanwirphool@gmail.com
Mob: 001 518 894 1095
بشکریہ مشتاق دربھنگوی
………………………
|