* در بہ در ہو کون رسوا در نبیؐ کا چھوڑ & *
نعت پاک
در بہ در ہو کون رسوا در نبیؐ کا چھوڑ کر
اِس سے اچھا ہے چلی جائوں میں دنیا چھوڑ کر
لوٹ آیا ہے وطن میں جو مدینہ چھوڑ کر
حدِ طوفاں میں وہ آ پہنچا کنارا چھوڑ کر
وقتِ رخصت تھا تمہارا حال کیسا زائرو!
سچ بتانا تم پہ کیا گزری مدینہ چھوڑ کر
بڑھتی جاتی ہیں دلِ بیتاب کی بیتابیاں
چین کیا آئے نبیؐ کا آستانہ چھوڑ کر
میری رودادِ تباہی سننے والا کون ہے
میں کہاں جائوں نبیؐ کا آستانہ چھوڑ کر
کیا میں گردِ کارواں بننے کے لائق بھی نہیں
قافلو کیوں جارہے ہو مجھ کو تنہا چھوڑ کر
اہلِ طیبہ تم ترنم کو یہیں رہنے بھی دو
ورنہ مرجائے گی آقاؐ کا مدینہ چھوڑ کر
ترنم کانپوری
101/8, Ahata Chhote Mian
Karnal Ganj, Kanpur-208001 (U.P)
Mob: 9455753922
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|