* پھول ، تتلی ، پیڑ ، آنگن سوچنا *
غزل
پھول ، تتلی ، پیڑ ، آنگن سوچنا
اُف جوانی میں لڑکپن سوچنا
ایسے ویسے شعر کہنا دوستو!
اور پھر اس خبط کو فن سوچنا
کون ہوسکتا ہے دشمن آپ کا
چھوڑیئے جس تس کو دشمن سوچنا
جانے کیا ہو مصلحت صیاد کی
چھوڑ دوں کیسے نشیمن سوچنا
آپ ہی کو زیب دیتا ہے جناب
رام کہنا اور راون سوچنا
اپنے سینے میں یہ کیا تسلیمؔ جی
لمحہ لمحہ اُس کی دھڑکن سوچنا
تسلیمؔ نیازی
Alam Nagar, Buranpur, Asansol
Mob: 9563180355
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|