* مبارک یہ مہینہ ہے ، مرے سرکار آئے ہ *
نعت پاک
مبارک یہ مہینہ ہے ، مرے سرکار آئے ہیں
وہ ہیں شاہِ مدینہ ، مجلسِ انوار آئے ہیں
ستارے سر بہ سجدہ ، جب صبا لے کر پیام آئی
چمن والے بھی رقصاں ، بلبلِ گلزار آئے ہیں
پسارو اپنی جھولی ، مانگ لو جو مانگنا چاہو
کرم ہے ملتفت جب نبیوں کے سردار آئے ہیں
وہ ہیں خوش بخت ذرّے آپ کے قدموں تلے آکر
بھلا دو اپنے غم دیکھو! مرے غمخوار آئے ہیں
بہت اترا رہی ہے آج کیوں تسنیم فردوسی
معطر ہے فضا ، اللہ کے دلدار آئے ہیں
تسنیم فردوسی
Teacher Maulana M. A. J. girls Primary School
Garden Reach, Kolkata-700024
Mob: 8013468294
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|