* ہنسا ہنسا کے نہ کر اشکبار رہنے دے *
غزل
ہنسا ہنسا کے نہ کر اشکبار رہنے دے
ہوں غم شناس مجھے سوگوار رہنے دے
صعوبتیں مری راہوں کی کم نہیں ہوں گی
ہٹا نہ تو مرے رستے کے خار ، رہنے دے
سکونِ قلب کا کیا ہے ، ملا ملا نہ ملا
اک اضطراب مگر برقرار رہنے دے
دلا نہ یاد خزاں کی ابھی خدا کے لئے
چمن میں رونقِ جشنِ بہار رہنے دے
نہ چھوٹ جائے کہیں تجھ سے صبر کا دامن
نہ آزما مرا صبر و قرار ، رہنے دے
بہت حسین سہی اُس کی دلبری اے دل
جو فاصلہ ہے اُسے برقرار رہنے دے
گزر ہی جائے گی یوں بھی یہ زندگی تسنیمؔ
سفر سفر ہے اِسے خوشگوار رہنے دے
تسنیمؔ جوہر
H.No. 16-11-17/2,
Saleem Nagar Colony
Malakpet,
Hyderabad-36 (A.P)
Mob: 9440954495
Ph: 040-24548420
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|