donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Tayuba Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جو اپنے کمرے میں اک بند لاش ہو جاتی *
جو  اپنے کمرے میں اک بند  لاش  ہو  جاتی
خبر درست مگر  دلخراش  ہو جاتی 
 
نہ  مے  چھلکتی  نہ  ساغر  سے  جام  ٹکراتا 
امیر -شہر  کو فکر -معاش  ہو  جاتی 
 
نہیں تھا عذر  مجھے  دل  کو خیر  دینے میں 
کسی فقیر  کو  میری  تلاش  ہو  جاتی 
 
گھسٹ  رہی تھی  میں کانٹوں پہ  چاہنے  والے 
ترے  بدن  پہ  بھی  کوئی  خراش  ہو  جاتی 
 
یہاں ہر  ایک  شخص  اگر  ذات  کو  مٹا  دیتا 
ہر  ایک شخص  کو  تیری  تلاش  ہو  جاتی 
 
ترا حجاب  سکوں  بخش  گر  نہیں  ہوتا  
تری  تلاش   میں میں  بت  تراش  ہو  جاتی 
 
چھنک  کے  ٹوٹ  ہی  جانا  تھا  گر  مقدر  میں  ہی  
نظر  سے  گر  کے تری پاش  پاش  ہو  جاتی 
 
میں اک  چٹان  کی  مانند  زمیں  پہ  نہ  گرتی 
میں  گم  خلا  میں ہی  انجم  اے  کاش  ہو  جاتی 
*******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 349