* میں زندگی کے اداس جنگل میں کھو گی® *
میں زندگی کے اداس جنگل میں کھو گیی ہوں
میں سیدھی سادی تھی اور مشکل سی ہو گیی ہوں
سمندروں کے سفر میں نکلی تھی کس خوشی سے
سفینہ-دل کو بیخودی میں ڈبو گیی ہوں
تمھاری یادوں پہ مسکرانا ،وہ گنگنانا
میں ان اداؤں سے آج محروم ہو گیی ہوں
کوئی بہاے کہ نہ بہے اب اشک مجھ پہ
میں خود ہی اپنی اداس میّت پہ رو گیی ہوں
خلا میں انجم میں جانے کب سے بھٹک رہی ہوں
مدار سے اپنے ایک مدّت سے کھو گیی ہوں
******* |