donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Tayuba Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* قائد کے اصولوں کو ہی آئین بنا دو *
اس ملک کو تم  امن کا گہوارہ بنا دو 
قائد  کے  اصولوں کو ہی  آئین  بنا  دو 
 
ایوانوں  کے  تم  سب  در  و  دیوار  ہلا  دو 
انصاف  اور انصاف  کا  اک  شور مچا  دو 
 
انصاف  کے  قاتل کو کٹہرے  میں  سزا دو 
منصف  ہوں اگر ایسے تو  منصب  سے ہٹا  دو 
 
جس  نے  تمہیں  لوٹا  وہی  اب  تخت  ںشیں ہے 
اٹھو  تو  جوانو  ذرا یہ  تخت  ہلا  دو  !!!
 
یہ  سانپ  جو بیٹھے  ہیں  خزانوں پہ تمہارے 
وہ  بین  بجاؤ  کہ  انہیں سانپ  سنگھا  دو  
 
سندھی کہ  بلوچی  یا پٹھا ں ہو  کہ  پنجابی 
مل  جاؤ  اگر قوم   کو  تم  ایک  بنا  دو 
 
چاہتے  ہیں جو ہم امن و  اماں سے  یہاں رہنا 
مرضی  ہے عدو کی انہیں  آپس  میں  لڑا دو 
 
بچوں کو  شہادت  کی  حقیقت  کا  پتہ دو 
گھر کے  ہی چراغوں سے نہ گھر اپنا  جلا دو 
 
زرخیز زمیں  ہے اسے  فصلوں  سے  سجا  دو 
گوداموں  میں  گندم  کے  تم  انبار  لگا دو 
 
کیا  ملک  میں  گنے  کی  فصلوں  کی  کمی  ہے 
چینی ہوئی  مہنگی تو  فصل  اور  بڑھا  دو 
 
پہنو  کوئی  پوشاک  تو  ہو  دیس  کی  اپنے 
غیروں سے خریدی  ہی ہر  چیز ہٹا  دو 
 
ملا  کے  لیے  قتل  تو  واجب  ہے  سبھی  کا 
اس  ملک  سے  جنگل  کا یہ دستور  ہٹا  دو 
 
وہ  آڑ میں مذھب کے ہی خونخوار  بنے ہیں 
اچھا ہو  کہ مذھب کا یہ  خانہ ہی  ہٹا دو  
 
ملا کو ذرا  باندھ کے رکھو  کوئی دن کو 
قرآن کے بس درس سے انسان بنا  دو
 
رکھو  تو غرض  اپنی عبادات  سے ہی  بس 
کیا  فرقہ کسی  کا ہے  یہ اب دل سے بھلا دو 
 
پھر کوئی نہ دیکھے گا  تمہیں ترچھی  نذر سے 
گروی  ہے وطن  تم  اسے  دشمن  سے  چھڑا  دو 
 
میدان-سیاست کے  اے مانے ہوے  مہرو !
تم ہار  کے اک بار وطن اپنا   جتا    دو 
*******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 325