* حکم اور کسی کا نہیں چلتا مرے آگے *
حکم اور کسی کا نہیں چلتا مرے آگے
جرات بھی بھلا کون کرے گا مرے آگے
پھر نعرے لگانے سے تو واپس نہ ملے گا
اک بار وطن تم نے جو بیچا مرے آگے
دیکھو تو ہے کیا حشر کیا میں نے تمھارا
اب پھینک لو چاہے کوئی جوتا مرے آگے
میں نے بھی قسم کھائی ہے ،چاہے جو کرو تم
ایر ان بھی اب پانی بھرے گا مرے آگے
تم ابن فقیر ابن فقیر ابن فقیر ہو
ہر وقت لئے آتے ہو کاسہ مرے آگے
******* |