* کیا مدرسوں میں قتل کا سامان نہیں ا *
کیا مدرسوں میں قتل کا سامان نہیں ابھی
فتویٰ تمہاربآایث -نقصاں نہیں ابھی
اہل -سخن میں کوئی مسلماں نہیں ابھی
اور مسجدوں میں صاحب -ایماں نہیں ابھی
بازار میں جو یوسف -ارزاں نہیں ابھی
کیونکہ تمہیں اس حسن کی پہچاں نہیں ابھی
گر وہ تمہارے حال کا پرساں نہیں ابھی
تم بھی تو اس کے در پہ ہی گریاں نہیں ابھی
جو کہ رہے ہیں وقت پر زہر نہیں ہوا
ان کے ہی گھر میں صرف چراغاں نہیں ابھی
اب پھر چھری کے نیچے ہے اک اور اسماعیل
وہ سوچتے ہیں ساعت-قرباں نہیں ابھی !!!!!!
پھر دشمنان -دین کو موقع کی ہے تلاش
ان سے مقابلہ کوئی آسان نہیں ابھی !!!!!
جب گاڑ کر زمیں میں سنگسار کر دیا
کہنے لگے کہ دل سے مسلماں نہیں ابھی
عورت تو بک رہی ہے یہاں کوڑیوں کے مول
اس کے سوا تو کچھ یہاں ارزاں نہیں ابھی
اس آدمی کا دیکھے تو المیہ جناب !!!!!!!!!!
کہ چاند تک پوھنچکے بھی انساں نہیں ابھی
روبہ و گرگ اور سگان-شہر کے بیچ
حیرت ہے یہ غزال ہراساں نہیں ابھی
انجم اس آسمان کا دستور ہے یہی !!!!
جو گر گیا تو ٹوٹ کے تاباں نہیں ابھی
******* |