donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Tayuba Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* رحمت جو مل گیئ مجھے رب غفور کی *
رحمت جو مل گیئ مجھے رب غفور کی 
لوٹ آئی اب خوشی بھی دل نا صبور کی 

کیا اس سے ہو گی ہم کو شکایت غرور کی 
پہنچا ہے جو ابھی تو حدوں کو شعور کی 

ہنس ہنس کے دل لگی کا تھے قصّہ سنا رہے 
جلدی میں کہ گۓ وہ مگر لاشعور کی 

مجھ سے جو تیرے عشق کا سرزد ہوا گنہ
اب کیا سزا خدا ہے مرے اس قصور کی 

ہر آرزو کے عوض ہمیں درد دے دیا 
اک یہ انہوں نے ہم پہ عنایت ضرور کی 

حیرت ہے وہ انہیں پہ ہی ظاہر نہیں ہوا 
جو کہ رہے تھے کہ یہ گھڑی ہے ظہور کی 

پھر آج اس نے خود کو ہی بم سے اڑا لیا 
کہ مولوی کو پڑ گیئ حاجت تھی حور کی 

انجم رواں ہیں اشک جو آنکھوں سے اسقدر 
ہم بات کر رہے ہیں دل چور چور کی
*******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 338