donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Tayuba Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سنتا ہے کون کس کی یہاں بات دوستو *
سنتا ہے کون کس کی یہاں بات دوستو 
سب کو عزیز اپنی ہی ہے ذات دوستو 

آنکھوں سے میری لگ گئی اشکوں کی اک جھڑی
گھر میں ہے آج میرے بھی برسات دوستو 

دشمن نہیں ہو میرے تو آ جاؤ سامنے 
یہ کیوں لگاۓ بیٹھے ہو تم گھات دوستو 

مانا کہ تم نے پائی ہے ہر کھیل میں فتح
مانی مگر ہے میں نے بھی کب مات دوستو ؟

تم نے جو دکھ دیے وہ مرے دل پہ بار ہیں 
گزرے گی کس طرح سے مری رات دوستو ؟

مرے جنم پہ تم نے مجھے تحفه کیا دیا ؟
بس بخش دی ہے درد کی سوغات دوستو 

دامن میں چند سکّے محبّت کے ڈال دو 
چاہیے ہے مجھ کو پیار کی خیرات دوستو 

تم مجھ سے دکھ کو دور کرو گے تو کس طرح
کہ درد سے بنی ہے مری ذات دوستو 

تنہایوں کے دشت میں مجھ کو دھکیل کر 
اب تھامنے لگے ہو مرا ہات دوستو ؟ 
*******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 336