donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Tayuba Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* انسانیّت پہ ظلم خود انسان کر گئے *
انسانیّت پہ ظلم خود انسان کر گئے 
باقی جو رہ گیا تھا وہ شیطان کر گئے

کچھ لوگ اپنی جان کیا قربان کر گئے 
راہ وفا کو اور بھی آسان کر گئے 

طاقت کے زور پہ وہ مرے گھر میں گھس گئے 
بچوں کو کس قدر ہیں پریشان کر گئے 

ہولی جو کھیلی خون سے میرے تو کیا ہوا
اپنے دھرم کا خود ہی وہ اتمان کر گئے 

میرے غریب خانہ پہ وارد وہ کیا ہوے 
پہلو میں میرے درد کا سامان کر گئے 

میری زباں کو درد نے تاثیر بخش دی 
روٹھے ہوے وہ آے تھے اور مان کر گئے 

خون جگر میں ہم بھی ڈبوتے رہے قلم 
اور بے خبر رہے کہ ہیں دیوان کر گنے
******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 369