donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Tayuba Jamil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ‫چاک سے خود کو اٹھا کر لے آئ *
‫چاک سے خود کو اٹھا کر لے آئ 
خاک کو جسم بنا کر لے آئ 

اشک آنکھوں میں بسا کر لے آئ 
اک سمندر تھا اٹھا کر لے آئ 

اتنا اچھا تھا مسیحا کہ زیست 
مجھ کو دنیا میں منا کر لے آئ 

جب بہار آئ تو پھر دست -صبا 
خوشبوے گل کو چرا کر لے آئ 

نیند ہی خواب کے جنگل میں مجھے 
اپنے بستر سے اٹھا کر لے آئ 

وہ تو اچھا ہوا اس آگ سے تو
دامن -دل کو بچا کر لے آئ 

میری تقدیر کے لٹو کو دعا 
الٹی جانب تھی گھما کر لے آئ 

تیری محفل سے یہ گستاخ نگاہ 
تیری تصویر اٹھا کر لے آئ 

آج بازار میں آئینہ نظر آیا تو 
اپنی قیمت میں چکا کر لے آئ 

آصفہ تیری ہی اک خواہش کو 
لہر دریا کی بہا کر لے آئ 

وہ حرافہ تجھے بازار میں اس 
اپنی انگلی پہ نچا کر لے آئ 

زندگی کی یہ درسگاہ ہی مجھے 
در پہ تیرے ہے سکھا کر لے آئ 

جسم -بے جان کو میں در پہ تر ے 
جان کو ہی تھی گنوا کر لے آئ‬
*****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 374