* اڑتا اڑتا ہوا کا آنچل ہوں *
غزل
اڑتا اڑتا ہوا کا آنچل ہوں
میں ندی کے سمان چنچل ہوں
آئوں دھرتی پہ تو چھماچھم ہوں
جیسے آکاش پر میں بادل ہوں
سن کے آواز میری چونکے سب
گویا بجتی ہوئی میں پائل ہوں
اپنے بالوں سے باندھ لوں چندا
ہائے توبہ میں کیسی پاگل ہوں
رونا میرے بندھا ہے پلّو سے
میں بھی کیا آنسوئوں کی چھاگل ہوں
کیا لگے گی نظر اُسے الفتؔ
نام پوچھو تو بولے کاجل ہوں
الفتؔ شاکر
Swanchi Gate
Mangaliyon Ki Gali
Jodhpur-342001
(Rajisthan)
Mob: 9649810520
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|