* یہ چاند تارے میرے ساتھ ساتھ چلتے ہ *
غزل
یہ چاند تارے میرے ساتھ ساتھ چلتے ہیں
کہاں سے آتے ہیں بادل سماں بدلتے ہیں
یہ آبشار ، یہ پربت ، یہ ابر لگتا ہے
مری نگاہ سے ہوکر سبھی نکلتے ہیں
یہ کون آیا کہ آنکھیں بھی جھلملا اٹھیں
جھلک ہے اُس کی کہ ہرسو چراغ جلتے ہیں
یہ بھیڑ کیسی ہے دیکھو ذرا اُدھر چل کے
نہ جانے کتنے ہی سورج ہیں آنکھ ملتے ہیں
اسے میں آسماں الفتؔ کبھی نہیں سمجھی
ہزاروں بجھتے ہوئے دل دھواں اگلتے ہیں
الفتؔ شاکر
Swanchi Gate
Mangaliyon Ki Gali
Jodhpur-342001
(Rajisthan)
Mob: 9649810520
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|