* یہ چندا یہ تارے تمہی سے محمدؐ *
نعت پاک
یہ چندا یہ تارے تمہی سے محمدؐ
یہ جلوے ہیں سارے تمہی سے محمدؐ
سلیقے تمہارے طریقے تمہارے
رواں سب ادارے تمہی سے محمدؐ
کہا جو بھی تم نے وہ لکھا خدا نے
ہیں جتنے نظارے تمہی سے محمدؐ
تمہیں ساتھ لے کر اکیلی چلی تھی
مقدر سنوارے تمہی سے محمدؐ
بھلا وہ زمانہ بھی کیا تھا زمانہ
پھرے دن ہمارے تمہی سے محمدؐ
محبت ، مروّت ، رفاقت ، شفاعت
ملے ہیں سہارے تمہی سے محمدؐ
ہر ایک ذرّہ کہتا ہے ہر لمحہ الفت
ہیں تابندہ سارے تمہی سے محمدؐ
الفت شاکر
Swanchi Gate, Mangaliyon Ki Gali
Jodhpur-342001, (Rajisthan)
Mob: 9649810520
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|