* میرے مولیٰ مجھے بھی قوت دے *
حمد
میرے مولیٰ مجھے بھی قوت دے
نام تیرا میں لوں یہ جرأت دے
چاروں جانب ترا ہی جلوہ ہے
دیکھنے کی مجھے بصیرت دے
میرے لب پر رہے ترا ہی ذکر
جو کبھی نہ مٹے وہ رنگت دے
تو سمایا ہوا مجھی میں ہے
اپنی اب تو کبھی زیارت دے
حمد تیری کرے وہ صبح و شام
دل میں الفت کے اپنی الفت دے
الفت شاکر
Swanchi Gate, Mangaliyon Ki Gali
Jodhpur-342001, (Rajisthan)
Mob: 9649810520
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|