donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Usman Qaiser
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* قیصر کو اس کے دوست نے دی فون پر خبر *
عثمان قیصر

کہمن

اپریل فول

منظر:

قیصر کو اس کے دوست نے دی فون پر خبر
داخل ہے ہسپتال میں زخمی ترا پسر
سنتے ہی اس کی آنکھوں سے آنسوچھلک پڑے
بیتاب ہو کے بھاگا وہ گاڑی نکال کر
قابو میں رکھ سکا نہ وہ گاڑی کو زینہار
پہنچا وہ ہسپتال مگر ، خود تھا خوں میں تر
دراصل یہ مذاق تھا’اپریل فول‘ کا
اس احمقانہ کھیل میں زخمی ہوا پدر

کہمن: 

جس گُد گُدی سے ہنستا ہوا فرد، روپڑے
اس طرح کا مذاق حماقت کا ہے عمل
دل سوز سانحہ ہے یہ عبرت کا ہے مقام
’’ اپریل فول‘‘ ایک جہالت کا ہے عمل
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 369