* بستی میں اک دُکاں کھلی دندان ساز ک *
کہمن
عثمان قیصر
دندان ساز
منظر:
بستی میں اک دُکاں کھلی دندان ساز کی
تکلیف دانت میں لئے خاتون اک گئی
بعد از معائنہ کہا اس سے طبیب نے
جب تک ہے ’’ دانت ‘‘ درد میں ہوگی نہ کچھ کمی
یہ کہہ کے بے ضرر کئی دانتوں کو چن لیا
بے چاری کرب و درد سے ، غش کھا کے گر پڑی
نا معتبر طبیب نے ایسا کیا علاج!!!
اک خوبرو سے چھین لی چہرے کی دلکشی
کہمن:
حرص ہوس میں کھال اُتارے مریض کی
در پر نہ ایسے نیم حکیموں کے جائیں آپ
کوئی مرض ہو، جائیں کسی مستند کے پاس
نا حق نہ اپنی جان کو قیصر گنوائیں آپ
٭٭٭
|