* جب سے دنیا میں ہوئی دہشت گردی عام *
(ڈاکٹر ودیا ساگر آنند( لندن
دوہے
جب سے دنیا میں ہوئی دہشت گردی عام
تب سے عام و خاص کی نیندیں ہوئی حرام
ایک دھماکہ کر گیا کتنے چہرے زرد
کاش! کہ اس دکھ درد کو سمجھیں دہشت گرد
بڑھو کہ بڑھ کر کھینچ دیں ہم سب اس کی کھال
دہشت گردی نے کیا جینا سب کا محال
آنند دہشت گردی کا دنیا میں ہے راج
یک جہتی کی تیغ سے اس کا کرو علاج
آئو مل جل کر کریں ہم سب اس کو مسمار
دہشت گردی کر گئی چٹ کتنے گھر بار
ان سے بچ کر ہی چلو آنندجی ہر آن
شیطا ں تو ہر حال میں رہتا ہے شیطان
٭٭٭
|