* ہم اُس کی بے وفائی کا کبھی چرچا نہی *
غزل
ہم اُس کی بے وفائی کا کبھی چرچا نہیں کرتے
کسی کے سامنے محبوب کو رسوا نہیں کرتے
اگر مانگے سے حق ملتا نہیں تو چھین لیتے ہیں
گداگر کی طرح ہم ہاتھ پھیلایا نہیں کرتے
یہ ہنستا کھیلتا آنگن کہیں چھوٹا نہ پڑجائے
یہی ہے بات جو ہم گھر کا بٹوارہ نہیں کرتے
پتنگے خاک ہوجاتے ہیں جل کر راہِ ہستی میں
جو دیوانے ہیں اپنی جان کی پروا نہیں کرتے
وہی رہتے ہیں اکثر دوسروں کی عیب جوئی میں
گریباں میں جو اپنے جھانک کر دیکھا نہیں کرتے
ہمارا ضبطِ غم دیکھو کہ پی جاتے ہیں آنسو بھی
زباں رکھتے ہوئے بھی آپ کا شکوہ نہیں کرتے
ہم اپنے دوستوں سے سر بہ خم ملتے ہیں اے وحشی
مگر دشمن سے ہرگز جھک کے سمجھوتہ نہیں کرتے
وحشیؔ ہوڑوی
Urdu ghar, C. Block, Fort Gloster
Baurea, Howrah
Mob: 9331729287 / 9883638972
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|