* اگر پرواز پ ہ مائل نہیں ہے *
غزل
اگر پرواز پ ہ مائل نہیں ہے
پرندہ وہ کسی قابل نہیں ہے
فریبوں میں نہ آئیں اہلِ کشتی
وہاں گرداب ہے ساحل نہیں ہے
تمہیں حاصل ہے تختِ بادشاہی
سکونِ دل مگر حاصل نہیں ہے
پریشانی میں رہتی ہے رعایا
جہاں کا بادشاہ عادل نہیں ہے
مری آنکھوں میں ہے اشکِ ندامت
ترے سینے میں شاید دل نہیں ہے
نگارِ حسن میں اتنی کمی ہے
فقط رخسار پر اک تِل نہیں ہے
سبب کچھ ہے کہ ہیں خاموش ورنہ
وکیل انورؔ ترا بزدل نہیں ہے
وکیل انور چاپدانوی
11, Dr. Noori Lane, No.2, Champdani
Hooghly-712222
Mob: 9339329028
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|