donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* تڑپ رہا ہے دل نامراد مدت سے *
غزل

تڑپ رہا ہے دل نامراد مدت سے
ستارہی ہے مجھے ان کی یاد مدت سے

اذیتوں نے مجھے ہر طرف سے گھیر لیا
ہوا نہ یہ دل ناشاد شاد مدت سے

غزل سرائی تو جاری ہے دشت میں لیکن
نہ آئی کان میں آواز داد مدت سے

مجھے خیال ہے ہر دم یہ بے حسی ہے مری
ادا ہوئے نہ حقوق العباد مدت سے

ہر ایک بات فراموش کر کے آجائو
قرارِ جاں مجھے آتی ہے یاد مدت سے

یہی ہے وجہ کہ پرسانِ حال کوئی نہیں
بنا ہوا ہے دلوں میں تضاد مدت سے

وہ اس طرح سے الگ ہیں کہ جانتے ہی نہیں
کہ جن کو مجھ سے رہا ہے مفاد مدت سے

ہو التفات کا پودا ہرا بھرا کیسے
چلی نہ پیار محبت کی باد مدت سے

جناب یاس جو پڑھتے ہیں شعر محفل میں
سبھی خلوص سے دیتے ہیں داد مدت سے
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 315