donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جب بھی الٹا نظام لکھا ہے *
غزل

جب بھی الٹا نظام لکھا ہے
خاص کو میں نے عام لکھا ہے

راہ بر کو بنا دیا رہرو
سست کو تیز گام لکھا ہے

گفتگو کو خموشیاں دے کر
خامشی کو کلام لکھا ہے

ابر میں کھو گیا ہے جب سورج
صبح کو میں نے شام لکھا ہے

اس کو میں نے بنا دیا آقا
خود کو ادنیٰ غلام لکھا ہے

جانے کیوں میں نے ایک رہبر کو
قابل احترام لکھا ہے 

ایک مدت کے بعد کیوں اس نے 
مجھکو اپنا سلام لکھا ہے

اچھا لکھا ہے اس نے اپنے نام
اور برا میرے نام لکھا ہے

زندگی جیسی عارضی شے کو
کیوں بقائے دوام لکھا ہے

ان کے حسنِ نظر کو کیا کہئے
مجھکو عالی مقام لکھا ہے

وہ سمجھتے ہیں یاسؔ بیگانہ
جنکو اپنا مدام لکھا ہے
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 297