donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مجھے اداس بنا کر وہ خوش ہوا کیسے *
غزل

مجھے اداس بنا کر وہ خوش ہوا کیسے
تعلقات کا الٹا اثر پڑا کیسے

قریب آئے تو دکھلائوں اس کا عکس اسے
میں اس کے سامنے لے جائوں آئینہ کیسے

ضرور اس نے پڑھا ہوگا میرے چہرے کو
وگر نہ حال پہ کرتا وہ تبصرہ کیسے

اگر یہ مان لوں میں نے سفر کیا ہی نہیں
پڑا ہے پائوں میں پھر میرے آبلہ کیسے

نہیں ہے روح اگر ایک اور دو قالب
جو درد دل میں ادھر ہے ادھر ہوا کیسے

نہیں ہے مجھ سے لگائو اگر کوئی اس کو
وہ میرا کرتا ہے غیروں میں تذکرہ کیسے

نہ جانے کونسی بات اس کو کھاگئی یارو
وہ آج کرتا ہے رو رو کے التجا کیسے

وہ اس قدر ہے پشیماں کہ آنکھ کھلتی نہیں
کرے گا یاسؔ وہ اب میرا سامنا کیسے
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 314