* دستِ خالق سیفِ رحماں ہیں علیؓ مرت *
منقبت حضرت علیؓ
دستِ خالق سیفِ رحماں ہیں علیؓ مرتضےٰ
’’شاہِ مرداں شیرِ یزداں ہیں علیؓ مرتضےٰ‘‘
ہیں شجاعت اور دلیری میں وہ یکتائے زماں
دستِ آہن تبغ براں ہیں علیؓ مرتضےٰ
آپ نے آقاپہ قرباں کردیا سب جان ومال
مظہر تکمیلِ ایماں ہیں علیؓ مرتضےٰ
پیکرِ صبرو رضا ہیں حق پرست وحق نوا
افتخارِ دین و ایماں ہیں علیؓ مرتضےٰ
تربیت آغوشِ آقا میں ہوئی ہے آپ کی
حاملِ طبعِ درخشاں ہیں علیؓ مرتضےٰ
ہیں ملقب بو تراب وحیدرِ کرارسے
جوہرِ شمشیرِ تاباں ہیں علیِؓ مرتضےٰ
صاحب ثروت تھے لیکن کی ہے عُسرت میں بسر
صبرو استقلال کی جاں ہیں علیؓ مرتضےٰ
زہد وتقویٰ کی عبادت کی ریاضت کی حسیں
ایک تصویر نمایاں ہیں علیؓ مرتضےٰ
فقہ ہو یازہد تقویٰ ہو کہ قرآن مبیں
علم کی شمع فروزاں ہیں علیؓ مرتضےٰ
پیکر خلق نبی ہیں عظمتِ دین مبیں
یاسؔ وجہ نورِ ایماں ہیں علیؓ مرتضےٰ
٭٭٭
|