donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دل میں ہر ایک شخص کے عظمت علی ؓ کی ہے *
منقبت حضرت علیؓ

دل میں ہر ایک شخص کے عظمت علی ؓ کی ہے
مشہور و بے نظیر شجاعت علی ؓ کی ہے

آساں نہیں تھا کچھ درِ خیبر کا توڑنا
یہ حوصلہ یہ جرأت وہمت علی ؓ کی ہے

خود اپنے مال وزرسے اٹھایا نہ فائدہ
چن چن کے دید یا یہ سخاوت علی ؓ کی ہے

بیٹی رسولؐ پاک نے دی ان کے عقد میں
یہ بات وجہِ عظمت ورفعت علی ؓ کی ہے

جو کچھ بھی فاطمہ کو ملا تھا جہیز میں
گھر میں وہی ہے اور قناعت علی ؓ کی ہے

گزرا ہے خانہ جنگی میں ہرلمحہ ہر گھڑی
اندوہناک کتنی خلافت علی ؓ کی ہے

پھر سراٹھارہے ہیں جہاں میں عدوئے دیں
ماحول ہے خراب ضرورت علی ؓ کی ہے

غزوات میں حضور کے رہتے تھے ساتھ ساتھ
ہر معرکہ میں یاسؔ رفاقت علی ؓ کی ہے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 309