donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* لاریب حق کی شمعِ منور ہیں مصطفی ؐ *
نعت پاکؐ

لاریب حق کی شمعِ منور ہیں مصطفی ؐ
تاریکیوں میں نور کا پیکر ہیں مصطفی ؐ
اللہ نے کیا وہ عطا مرتبہ انہیں
پیغمبروں میں افضل و بہتر ہیں مصطفی ؐ
چہرے پہ ان کے نورِ بشاشت کا ہے ظہور
رہ کر اذیتوں میں بھی خوشتر ہیں مصطفی ؐ
دشمن کو بھی نوازا دعائوں سے آپ نے
 رحمت ہر اک کے حق میں سراسر ہیں مصطفی
تسکین ان کے نام سے ملتی ہے بے حساب
 میرا سکون قلب برابر ہیں مصطفی ؐ
مشفق بھی مہر بان ہیں وہ رفیق بھی
اچھائیوں کے مخزن و مظہر ہیں مصطفی ؐ
دل میں ہے ان کا  نام زبا پر ہے ذکر خیر
میں تو سمجھ رہا ہوں کہ گھر گھر ہیں مصطفی ؐ
گمراہیوں کا اب کوئی امکاں نہیں رہا
رہبر ہیں مصطفی مرے رہبر ہیں مصطفی
امی لقب ہیں علم کا ہیں بحرِ بے کنار
میں تو یہی کہوں گا کے سمندر ہیں مصطفی ؐ
حیوانیت کے دور کو بدلا ہے آپؐ نے
 ’’ انسانیت کی صبحِ منور ہیں مصطفی ؐ
جس کی شعائیں کر گئیں ہر شئے کو تابناک
وہ روشنی وہ مہرِ منور ہیں مصطفی
بھر بھر کے جام دیں گے ہر اک امتی کو وہ
اے یاس حق ہے ساقی کوثر ہیں مصطفی
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 348