donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہ جس کی شخصیت سب سے جدا ہے *
نعت پاک

وہ جس کی شخصیت سب سے جدا ہے
نبیؐ مر سلیں خیر الوریٰ ہے
جہاں پر آپؐ نے کی ہے عبادت
وہیں سے وحی کی بھی ابتدا ہے
عدوئے دیں مسخر ہو گئے ہیں
یہ شیریں گفتگو کا معجزہ ہے
برستے ہیں وہاں گلہائے وحدت
معطر سب مدینے کی فضا ہے
خجل ہیں سب جہاں میں نور والے
بہت افضل جمال مصطفی ہے
خدا نے پاس بلوایا ہے ان کو
کمالِ شوق میں کیا کیا ہوا ہے
صفاتی بھی بہت ہیں نام انؐ کے
محمدؐ اسم ذات مصطفی ہے
اذانوں میں بھی ہے ذکر ِ محمدؐ
نمازوں میں بھی تو صلِ علیٰ ہے
نہ ہوتے یاس وہ پھر کچھ نہ ہوتا
انہیں کے فیض سے سب کچھ ہوا ہے
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 305