* نبیؐ کی بزم میں کیوں دل ملول لے کے چ *
نعت پاک
نبیؐ کی بزم میں کیوں دل ملول لے کے چلوں
خوشی کے ساتھ عقیدت کے پھول لے کے چلوں
میں اُنؐ کے نقشِ قدم اپنے ذہن میں رکھ کر
بتائے ہیں جو انہوں ؐنے اصول لے کے چلوں
درِ حبیب سے ہو جب بھی لوٹنا میرا
تو شہرِ طیبہ کی پاکیزہ دھول لے کے چلوں
یہ سوچتا ہوں میں دستِ دعاء اٹھاتے ہوئے
قبولیت کی دعائوں کے پھول لے کے چلوں
خدا بھی خوش ہو خدا کا حبیب بھی شاداں
میں زندگی میں کچھ ایسے اصول لے کے چلوں
بنا کے دل کو میں شفاف آئینہ رکھوں
بتائو یاس میں آقا کے سامنے کیسے
اُداس چہرہ طبیعت ملول لے کے چلوں
٭٭٭٭
|