* پہلے سلام عام کر *
نعت پاک
پہلے سلام عام کر
بعد میں تو کلام کر
یہ ہے طریقہ نبیؐ
اس کو بہ اہتمام کر
ساری برائیاں مٹا کر
خود کو تو ُنیک نام کر
دشمن دین کے لئے
تیغ کو بے نیام کر
یادِ رسولؐ تا حیات
دل میں مرے قیام کر
قربِ حبیبؐ کے لئے
عزم کو تیز گام کر
وردِ درود اور سلام
صبح و مسا مدام کر
عشق میں ان کے ڈوب جا
عمر یوں ہی تمام کر
پی کے شرابِ معرفت
ذکرِ خدا مدام کر
اُن کی صفات دل سے پڑھ
یاس عظیم کام کر
٭٭٭
|