* حمدِ خدائے دو جہاں نعتِ نبی مصطفی *
نعت پاک
حمدِ خدائے دو جہاں نعتِ نبی مصطفی
میرا سکونِ قلب ہے یہ ہی ہے میرا مشغلا
ان پہ ردود اور سلام پڑھتا رہوں میں بے شمار
کر لے قبول کرد گار تجھ سے ہے مری یہ دعاء
کیسے رہوں الگ الگ کیسے رہوں میں دور دور
ٹوٹ نہیں سکے گا اب انؐ سے یہ مرا سلسلا
مشعل راہِ زندگی رشد و ہدیٰ کی روشنی
پھیلی ہوئی ہے چار سو سیرت ِ پاک کی ضیا
حاملِ اذن حق ہوا ادنیٰ اشارا آپؐ کا
کتنا بڑا کمال تھا شق القمر کا معجزہ
ممکن نہیں ہے صدق کا راستہ بھول جائوں میں
کرتا ہے میری رہبری آقا تمہارا نقِ پا
رہتا ہے ان کی یاد کی پاک تجلیات میں
شکرِ خدائے پاک ہے دل وہ مجھے عطا کیا
بارشیں رحمتوں کی ہیں نور ہی نور ہے وہاں
خلد ِ بریں ہے بر زمیں یاس مدینے کی فضا
٭٭٭
|