* ان کے اخلاق میں مروّت ہے *
نعت پاک
ان کے اخلاق میں مروّت ہے
ان کی ہر بات میں صداقت ہے
ان کے الفاظ میں ہے شیرینی
کیا فصاحت ہے کیا بلاغت ہے
ہے نگاہوں میں اسوۂ حسنیٰ
روبرو میرے ان کی سیرت ہے
دونوں عالم میں ہر طرف آقا
آپ کے نام ہی کی شہرت ہے
جورسول ِ خدا کا ہو جائے
اس پہ مولا کی خاص رحمت ہے
ہم کو ملوا دیا ہے خالق سے
یہ کرم ہے بڑی عنایت ہے
کوئی آیا نبی نہ آئے گا
ختم سرکارؐ پر نبوت ہے
ہو جہاں ذکرِ سیرت آقاؐ
وہ حقیقت میں رشک جنت ہے
یاس مشورہ ہے بس میرا
کام وہ کیجئے جس میں سنت ہے
٭٭٭
|