* ہونٹوں پہ مرے صل علیٰ صلی علیٰ ہے *
نعت پاک
ہونٹوں پہ مرے صل علیٰ صلی علیٰ ہے
ہر غم کا مداوا ہے یہ ہر غم کی دوا ہے
یہ ان کا کرم ہے یہ انہیں کی ہے عنایت
جو مرتبہ دنیا میں مجھے آج ملا ہے
کیوں کر نہ کروں ان ؐپہ دل و جان تصدق
وہ ؐ شافع محشر ہیں خدا ان ؐپر فدا ہے
بندوں ہی سے کیا سارے رسولوں سے ہیں افضل
اللہ نے وہ مرتبہ آقا ؐکو دیا ہے
روشن ہے مدینہ کی فضا دیکھئے جس جا
اور اتنی معطر ہے کہ پھولوں سے سوا ہے
قسمت کا دھنی ہے وہ مقدر کا سکندر
طیبہ میں جو سرکار کے روضے پر گیا ہے
اے یاس ہر اک بندہ مومن وہاں پہنچے
مجھ بندہ عاصی کی فقط اتنی دعا ہے
٭٭٭
|