donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* جواب جس کا نہ تھا وہؐ جناب ایسا تھا *
نعتِ پاکؐ

جواب جس کا نہ تھا وہؐ جناب ایسا تھا
مہک تھی جس کی ہر اک سو گلاب ایسا تھا

مجال کیا تھی کسی کی جو ہمسری کرتا
نبیؐ ختم رسل لاجواب ایسا تھا

برے بھلے کی سمجھ تھی نہ آپ ؐ سے پہلے
کہ شرک و شرسے زمانہ خراب ایسا تھا

ہر ایک سمت نمایاں تھیں نور کی کرنیں
نبی کی ذات کا پر تو جناب ایسا تھا

اتر گیا ہے رگ وپے میں حرف حرف اُس کا
مرے حضورؐ کا طرزِ خطاب ایسا تھا

چمک گیا ہے مدینے کا ایک اک ذرہ
وہ آفتابِ رسالت مآب ایسا تھا

نثار اس پہ ہیں علم وہنر کے سب دفتر
رسولِ امی کا طرزِ خطاب ایسا تھا

لگایا جس کے بھی اس کو شفا نصیب ہوئی
خدا گواہ ہے اُنؐ کا لعاب ایسا تھا

اثر کسی بھی برائی کا پڑ نہ پایا کبھی
دل رسولؐ پہ طاری صواب ایسا تھا

بلالیا تھا مدینے میں اپنے روضے پر
کہ یاسؔ پر کرمِ بے حساب ایسا تھا
٭٭٭


نعتِ پاکؐ
حسیں صورت بنایا ہے حسیں سیرت بنایا ہے
انہیں ؐ ارض وسما کے واسطے زینت بنایا ہے

شرف بخشا ہے انؐ کو رحمت اللعالمینی کا
’’انہیں حق نے جہانوں کے لئے رحمت بنایا ہے‘‘

انہیںؐ کے زیرِ پاکون ومکاں کی رفعتیں کر دیں
انہیںؐ کے نام پرسب عالمِ وسعت بنایا ہے

شبِ معراج بلوا کر زمیں سے عرشی پہ ان ؐکو
شرف بخشا خدا نے زینتِ خلوت بنایا ہے

وہ یکتائے زمانہ ہیں نہیں ہمسر کوئی اُنؐ کا
انہیں عظمت عطا کی شان فوقیت بنایا ہے

میں اُنؐ کا نام لیتا ہوں درودِ پاک پڑھتا ہوں
یہی اک مشغلہ بس باعثِ فرحت بنایا ہے

گنہگار و نہ گھبرائو قیامت خیز منظر سے
خدا نے مصطفےٰ کو شافعِ امت بنایا ہے

وہ میناریں منور جگمگا تا روضۂ اطہر
حرم کو دیکھئے اللہ نے جنت بنایا ہے
خدا سے اور رسولِ پاکؐ سے الفت نہیں جسکو
جہاں میں یاسؔ اس کو باعثِ ذلت بنایا ہے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 338