* نعتِ پاک ؐ *
نعتِ پاک ؐ
میں صدق دل سے لکھتاہوں جب نعتِ مصطفاؐ
رحمت خدا کی جھوم کے کہتی ہے مرحبا
آئے حضورؐ پھیل گئی نور کی ضیا
وہ جہل و کفر وشرک سبھی دور ہوگیا
نازل خدا نے کی یہاں رحمت سے وحیِ پاک
ہے مفتخربفیضِ شہِ مرسلیں حرا
کرتا رہوں میں فخرِ دوعالم ؐ کی پیروی
ٹوٹے نہ تاحیات کبھی اُنؐ سے رابطہ
میں نعت کہہ رہا ہوں بصد عزو احترام
جاری رہے مدام یہ مدحت کا سلسلہ
دردِ زبان رکھیے درود وسلام کو
ہر دردِ لادوا کی یہی تو ہے اک دوا
پھر دیکھتے ہیں بغض وعداوت ہے مشرکین
پھر کررہے ہیں دین پہ وہ ظلمِ ناروا
اللہ ان کی طاقتِ بدان سے چھین لے
یا ہم کو کردے ایسا کوئی حوصلہ عطا
لازم ہے یاسؔ ہم کو اطاعت حضورؐ کی
ورنہ یہ جسمِ خاکی جہنم کی ہے غذا
٭٭٭
|