donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* وہ ہے با کمال و یکتا وہ عدم مثال بھی & *
حمد باری تعالیٰ

وہ ہے با کمال و یکتا وہ عدم مثال بھی ہے
وہ عزیزِ دو جہاں ہے وہی ذو الجلال بھی ہے
ہے گواہ مہر تاباں مہہ و نجوم شاہد
’’ مرا رب جمیل بھی ہے مرا رب جمال بھی ہے‘‘
نہیں ہو سکیں گی مجھ سے صفتیں بیان اُس کی
میں زباں کہاں سے لائوں مجھے یہ ملال بھی ہے
وہ تو خود ہی جانتا ہے بتائوں کیسے اس کو
وہ سمجھ رہا ہے بے شک مرا کچھ سوال بھی ہے
وہ ہر ایک زاوئیے سے مجھے دیکھتا ہے ہر دم
وہ مرا کفیل ہے تو اُسے خود خیال بھی ہے
وہ ہے دو جہاں کا مالک وہ ہے دو جہاں کا خالق
ہے عدم ثبات ہر شئے وہی لا زوال بھی ہے
یہ شجر حجر  ہیں اس کے سبھی بحر و بر ہیں اس کے
وہ ہے با کمال و اعلیٰ تو وہ بے مثال بھی ہے
وہ غذائیں بانٹتا ہے وہی پالتا ہے سب کو
ہے بشر بشر کا رازق وہی ذو الجلال بھی ہے
میں رہوں قریب اس کے وہ مکیں ہو میرے دل میں
یہی دل کی آرزو ہے یہی عرض حال بھی ہے
یہ کرم ہے یاس اس کا جو میں بات کہہ رہا ہوں
مرے دل کی بات بھی ہے یہی حسبِ حال بھی ہے
٭٭٭


 
Comments


Login

You are Visitor Number : 315