donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہنسنے والوں کو رلا دیتا ہے *
حمد باری تعالیٰ

ہنسنے والوں کو رلا دیتا ہے
رونے والوں کو ہنسا دیتا ہے
تم عقیدت سے پکاروتو سہی
سب وہ دکھ درد مٹا دیتا ہے
جو طریقہ ہے ذرا مانگو تو 
وہ طلب سے بھی سوا دیتا ہے
میں نہ کیوں محوِ عبادت ہی رہوں
ذکر جب اس کا مزا دیتا ہے
اس نے مٹی سے بنایا ہم کو 
اور پھر آب و ہوا دیتا ہے
ہم سے تو نام بھی روشن نہ ہوا
وہ تو ذروں کو ضیا دیتا ہے
کرکے دیکھو تو ذرا نیک عمل
وہ طرحدار صلہ دیتا ہے
اس سے مایوس نہ ہونا ہر گز
جو بھی مانگو وہ خدا دیتا ہے
تخم بھی اس کی عطا ہے اے یاس
جو بھی بوتے ہیں اُگا دیتا ہے
****  
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 323