donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Yas Chandpuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کرم لطف و عنایت مہر بانی بخش دیتا ہ *
حمد باری تعالیٰ

کرم لطف و عنایت مہر بانی بخش دیتا ہے
وہ انساں کو بہارِ زندگانی بخش دیتا ہے
بنایا ہے اسی نے سب کو ان چاروں عناصر سے
ہوا مٹی اک کو آگ پانی بخش دیتا ہے
قلم زد ہر خطا کرتا ہے توبہ کرنے والوں کی
گناہوں کو بہ فیضِ مہر بانی بخش دیتا ہے
کبھی عبرت کی خاطر وہ ہمیں رنج و الم دے کر
بنا دیتا ہے صابر بے زبانی بخش دیتا ہے
مصیبت میں کبھی وہ ڈال دیتا ہے زمانے کو
کبھی بندوں کو وہ راحت رسانی بخش دیتا ہے
کبھی قدرت سے اپنی خشک کر دیتا ہے آنکھوں کو
کبھی آنکھوں کو اشکوں کی روانی بخش دیتا ہے
اٹھاتا ہے وہ دنیا میں کسی کو اس قدر اونچا
بنا کر صدر اس کو راجدھانی بخش دیتا ہے
کسی کو خاکساری ، انکساری میں مزہ بخشا
کسی کو وہ مزاجِ آسمانی بخش دیتا ہے
زبانِ یاس پر رہتی ہے بس اس کی ثنا خوانی
جو انساں کو متاعِ کامرانی بخش دیتا ہے
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 372