* توُہی خدا ہے توہی رب ہے توُ سب کا مع *
حمد باری تعالیٰ
توُہی خدا ہے توہی رب ہے توُ سب کا معبود
تیرے علاوہ ذکر کسی کا کرنا ہے بے سود
دن میں سورج رات میں چندا سب میں تیرا روپ
دھوپ ہو یا ہو سایہ توُ ہے ہر شئے میں موجود
جس نے تیری بات کو مانا سمجھی تیری شان
بیشک اُس انسان نے پایا ہے اپنا مقصود
رحم و کرم کی بارش کرکے توُہی بچا رحمان
تیرے بندے پھیلاتے ہیں ہر جانب بارود
خیر نہیں ہے شر ہی شر ہے جانوں کا ہے خوف
انسانوں کے بھیس میںیارب شیطاں ہے مردود
دہشت گردی خون خرابہ اب تو ہے اک کھیل
ایسے درندوں کو دنیا سے کردے تو نا بود
آگ لگا کر محوِ تماشہ ہو جاتے ہیں لوگ
دل روتا ہے جاں جلتی ہے جب اٹھتا ہے دود
ظالم کو توُ غارت کردے، غافل کو دے ہوش
اتنی دعاء تو یاس کی سن لے اے میرے معبود
٭٭٭
|