* جب بھی اس کی صفات لکھتے ہیں *
حمد باری تعالیٰ
جب بھی اس کی صفات لکھتے ہیں
خالق کائنات لکھتے ہیں
وہ تو بے شک ہے ارفع و اعلیٰ
اُس کو اعلیٰ صفات لکھتے ہیں
وہ ہے ہر شئے میں ہر جگہ موجود
بیکراں اُس کی ذات لکھتے ہیں
اُس کی بخشی ہوئی ہر اک شئے کو
حاصلِ کائنات لکھتے ہیں
دوستو! ہم سے پوچھتے کیا ہو
اپنے رب کی صفات لکھتے ہیں
غم سے ہم کو نجات دیتا ہے
دافعِ مشکلات لکھتےہیں
وہ تو ارض و سماں کا مالک ہے
کن فکاں اس کی ذات لکھتے ہیں
اس نے بخشا ہے ہم کو نظمِ حیات
کم ہیں جو بھی صفات لکھتے ہیں
یاس ہم اپنی عقل کو اس کا
کرم و التفات لکھتے ہیں
===
|