* اپنا دکھڑا جو سب سے روتا ہے *
غزل
اپنا دکھڑا جو سب سے روتا ہے
آپ اپنا وقار کھوتا ہے
مفلسی میں بھی اپنی خودداری
جو بچالے وہ مرد ہوتا ہے
جس کے گھر میں جوان بیٹی ہو
کب بھلا نیند بھر وہ سوتا ہے
جس کو روتے کبھی نہیں دیکھا
آج پلکیں وہ کیوں بھگوتا ہے
جوش آتا ہے رحمتِ حق کو
برکتوں کا نزول ہوتا ہے
جب گنہگار اپنے چہرے کو
اشکِ شرمندگی سے دھوتا ہے
ہاتھ یونس خلوص دل سے ملا
کیوں انا کا شکار ہوتا ہے
یونس سلطانپوری
53/39A, Tiljala Road
Kolkata-700046
Mob: 9331203037
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|