donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Zaheer Ghazipuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* حقائق کتنے اے اہل نظر ہم بھول جاتے  *
ظہیر غازی پوری

نام: ظہیر عالم انصاری، ولدیت: حاجی عبد الحی انصاری،تاریخ پیدائش :۸؍جون۱۹۳۸ء ، تعلیم: بی اے، وطن: غازی پور ،پتہ:  ہاشمیہ کالونی ، پگمل ،ہزاری باغ( جھارکھنڈ):پیشہ : سرکاری ملازمت ۔(سبکدوش ) تصانیف:1 ۔ الفاظ کا سفر( شعری مجموعہ)2 ۔ آشوبِ نوا۔3 ۔ کہرے کی دھول(نظموں کا مجموعہ)4 ۔ سبز موسم کی صدا( غزلوں کا مجموعہ)5 ۔ دعوت صد نشتر( رباعیات)

حقائق کتنے اے اہل نظر ہم بھول جاتے ہیں
چھپے ہوتے ہیں پتھر میں گہر ہم بھول جاتے ہیں
تپش شبنم میں ہو پیدا تو ہم حیران ہو جائیں
مگر شعلوں کا انداز سفر ہم بھول جاتے ہیں
برسنا آگ کا پتھر کا ہم کو یاد رہتا ہے
دعائوں میں بھی ہوتا ہے اثر ہم بھول جاتے ہیں
رہا ہے مدتوں سے ایسا ہی انداز نقد اپنا
اندھیرے یاد رہتے ہیں سحر ہم بھول جاتے ہیں
ہمیشہ یاد رکھتے ہیں شکست و ریخت کی باتیں
مگر کیا شئے ہے اعجازِ و ہنر ہم بھول جاتے ہیں
ظہیرؔ اپنے قلم کی ہیں کرشمہ سازیاں ایسی
کہ اپنی ذات کے سب خیر و شر ہم بھول جاتے ہیں
****
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 377